❮
❯
حدیث نمبر: 659
659/853 عن أنس قال: بينما النبي صلى الله عليه وسلم في نخل لنا- نخل لأبي طلحة- تبرز لحاجته، وبلال يمشي [وراءه، يكرم النبي صلى الله عليه وسلم أن يمشي](1) إلى جنبه، فمر النبي صلى الله عليه وسلم بقبر فقام، حتى تم(2) إليه بلال، فقال: "ويحك يا بلال! هل تسمع ما أسمع؟ قال: ما أسمع شيئاً، فقال: "صاحب هذا القبر يعذب".فوجدَ يهودياً(3).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے کھجوروں کے ایک باغ میں - جو ابوطلحہ کا باغ تھا - قضائے حاجت کے لیے نکلے، اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ (آپ کے پیچھے) چل رہے تھے، (وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کی وجہ سے آپ کے) پہلو میں چلنا مناسب نہیں سمجھتے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے تو کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ بلال آپ کے پاس پہنچ گئے۔ آپ نے فرمایا: ”اے بلال! تجھ پر افسوس، کیا تم بھی وہ سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: میں تو کچھ نہیں سن رہا۔ آپ نے فرمایا: ”اس قبر والے کو عذاب دیا جا رہا ہے۔“ پھر (معلوم کرنے پر) وہ ایک یہودی پایا گیا۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 659
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)