حدیث نمبر: 633
633/818- (صحيح لغيره)عن طلق بن حبيب قال: كنت أشد الناس تكذيباً بالشفاعة(1)، فسألت جابراً فقال: يا طليق سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "يخرجون من النار بعد دخول" ونحن نقرأ الذي تقرأُ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
طلق بن حبیب سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں شفاعت کو سب لوگوں سے زیادہ جھٹلانے والا تھا، تو میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا، انہوں نے فرمایا: اے طُلَیق! میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”(کچھ لوگ) جہنم میں داخل ہونے کے بعد اس سے نکالے جائیں گے۔“ اور ہم بھی وہی (قرآن) پڑھتے ہیں جو تم پڑھتے ہو۔