حدیث نمبر: 589
589/761 عن عدي بن أرطاة قال: كان الرجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم إذا زكي قال: " اللهم لا تؤاخذني بما يقولون، واغفر لي ما لا يعلمون"(1).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عدی بن ارطاۃ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی آدمی کو پاک باز قرار دیا جاتا تو کہتا : اے اللہ ! یہ لوگ جو ( میرے بارے میں) کہتے ہیں اس کا مجھ سے مواخذہ نہ کرنا اور جو (میری کوتاہیاں یہ ) نہیں جانتے اس پر مجھے مغفرت عطا کرنا ۔