حدیث نمبر: 562
562/726 عن العباس بن عبد المطلب، قلت : يا رسول الله! علمني شيئاً أسأل الله به. فقال: "يا عباس! سل الله العافية"، ثم مكث ثلاثاً، ثم جئت فقلت: علمني شيئاً أسأل الله به يا رسول الله!. فقال: " يا عباس! يا عم رسول الله ! سل الله العافية في الدنيا والآخرة".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مجھے کوئی دعا سکھا دیجئے میں اس کے ساتھ اللہ سے سوال کروں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے عباس ! اللہ سے عافیت مانگا کرو ، پھر تین دن رکے رہے ۔ پھر میں آیا اور میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! مجھے کچھ سکھا دیجیے، میں اللہ سے سوال کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے عباس ! اے رسول اللہ کے چچا ! اللہ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا سوال کرو ۔ “