حدیث نمبر: 534
534/690 عن معاذ بن جبل قال: أخذ بيدي النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "يا معاذ"! قلت: لبيك. قال: "إني أحبك". قلت: وأنا والله أحبك. قال: "ألا أعلمك كلمات تقولها في دبر كل صلاتك" ؟ قلت: نعم. قال: "قل: اللهم أعني على ذكرك وشكرك، وحسن عبادتك".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : ”اے معاذ !“ میں نے کہا: لبیک ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک میں تجھ سے محبت کرتا ہوں“ ، میں نے کہا: اور اللہ کی قسم ! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تم اپنی ہر نماز کے بعد پڑھ لیا کرو“ ، میں نے کہا: جی ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کہو ! «اللهم أعني على ذكرك وشكرك ، وحسن عبادتك» ۔ “