حدیث نمبر: 528
528/683 عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يكثر أن يقول: "اللهم! يا مقلب القلوب، ثبت قلوبنا على دينك".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا کرتے تھے : «اللهم! يا مقلب القلوب، ثبت قلوبنا على دينك» ”اے اللہ ! اے دلوں کو بدلنے والے ، ہمارے دلوں کو اپنے دین پر مضبوطی کے ساتھ قائم رکھ ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 528
تخریج حدیث (صحيح)