حدیث نمبر: 525
525/675 عن ثمامة بن حزن قال: سمعت شيخاً ينادي بأعلى صوته: "اللهم إني أعوذ بك من الشر لا يخلطه شيء". قلت: من هذا الشيخ؟ قيل: أبو الدرداء.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ثمامہ بن حزن سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک شیخ کو بآواز بلند یہ کہتے ہوئے سنا : «اللهم إني أعوذ بك من الشر لا يخلطه شيء» ”اے اللہ ! میں ایسے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس میں کچھ اور ملا ہوا نہ ہو (خالص شر )“ ، میں نے پوچھا کہ یہ شیخ کون ہیں ؟ کہا گیا : ابودرداء ۔