حدیث نمبر: 524
524/674 عن عبد الله [هو ابن مسعود]، قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يدعو: "اللهم إني أسألك الهدى، والعفاف والغنى" وقال أصحابنا عن عمرو(2): "والتقى".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ (جو کہ ابن مسعود ہیں) سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرماتے تھے : «اللهم إني أسألك الهدى، والعفاف والغنى» ”اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت ، پاک دامنی اور غنا کا سوال کرتا ہوں۔ “ اور ہمارے اصحاب نے عمرو سے یہ نقل کیا ہے اور تقویٰ ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 524
تخریج حدیث (صحيح)