حدیث نمبر: 522
522/672 عن أنس قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " اللهم إني أعوذ بك من الهم والحزن، والعجز والكسل، والجبن والبخل وضلع الدين(1)، وغلبة الرجال".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا : «اللهم إني أعوذ بك من الهم والحزن، والعجز والكسل، والجبن والبخل وضلع الدين ، وغلبة الرجال» ”اے اللہ ! میں پریشانی سے ، غم سے ، بےبسی سے ، سستی سے ، بزدلی سے ، بخل سے ، قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے غلبہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ “