حدیث نمبر: 518
518/666 عن محمد بن كعب القرظي : قال معاوية بن أبي سفيان على المنبر: "إنه لا مانع لما أعطيت، ولا معطي لما منع الله، ولا ينفع ذا الجد منه الجد. ومن يرد الله به خيراً يفقهه في الدين". سمعت هؤلاء الكلمات من النبي صلى الله عليه وسلم، على هذه الأعواد.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

محمد بن کعب قرظی سے روایت ہے ، انہو ں نے کہا: سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے منبر پر کہا: بے شک جو چیز تو دے دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے اللہ روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی صاحب دولت کو اس کی دولت تجھ سے فائدہ نہیں دے سکتی ، جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے ۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کلمات ( منبر کی) انہی لکڑیوں پر سنے ہیں ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 518
تخریج حدیث (صحيح)