حدیث نمبر: 511
511/656 عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " اللهم إني أعوذ بك من الكسل والمغرم، وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال، وأعوذ بك من عذاب النار".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے داد ا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : «اللهم إني أعوذ بك من الكسل والمغرم، وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال، وأعوذ بك من عذاب النار» ”اے اللہ ! میں کاہلی اور قرض سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں او ر میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 511
تخریج حدیث (حسن صحيح)