حدیث نمبر: 508
508/651 عن طارق بن أشيم الأشجعي قال: كنا نغدو إلى النبي صلى الله عليه وسلم فيجيء الرجل وتجيء المرأة، فيقول: يا رسول الله كيف أقول إذا صليت فيقول: "قل: اللهم اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني، فقد جمعت لك دنياك وآخرتك". ترجمہ:مولانا عثمان منیب
طارق بن اشیم اشجعی سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ہم لوگ صبح اٹھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے مرد آتے تھے ، عورتیں آتی تھیں کوئی کہتا کہ یا رسول اللہ ! جب میں نماز پڑھ چکوں تو کیا دعا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : «اللهم اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني، فقد جمعت لك دنياك وآخرتك» ”کہو ! اے اللہ ! میری مغفرت فرما ، مجھ پر رحم کر ، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا کر ، یہ کلمات تمہارے لیے دنیا اور آخرت دونوں جمع کر دیں گے ۔“