حدیث نمبر: 496
496/637 [عن أنس قال: ](3) فأتى النبي صلى الله عليه وسلم رجل فقال: يا رسول الله! أي الدعاء أفضل؟ قال: "سل الله العفو والعافية في الدنيا والآخرة". ثم أتاه الغد. فقال: يا نبي الله! أي الدعاء أفضل؟ قال: "سل العفو والعافية في الدنيا والآخرة، فإذا أعطيت العافية في الدنيا والآخرة، فقد أفلحت".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور پوچھا: یا رسول اللہ ! کون سی دعا سب سے افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ سے دنیا اور آخرت میں درگزر اور عافیت کا سوال کرو ۔ پھر وہ شخص دوسرے دن آیا اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! سب سے افضل دعا کون سی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ سے دنیا اور آخرت میں درگزر اور عافیت کا سوال کرو ، جب تمہیں دنیا اور آخرت میں عافیت مل گئی تو تم نے فلاح پالی ۔