حدیث نمبر: 494
494/633 عن عبد الله الرومي(1)، عن أنس بن مالك قال: قيل له: إن إخوانك أتوك من البصرة- وهو يومئذ بـ: (الزاوية)- لتدعو الله لهم، قال: " اللهم اغفر لنا وارحمنا، وآتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار". فاستزادوه، فقال مثلها، فقال: "إن أوتيتم هذا، فقد أوتيتم خير الدنيا والآخرة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عبداللہ رومی سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: ان سے کہا گیا کہ تمہارے بھائی بصرہ سے آئے ہیں وہ اس وقت بصرہ کے ایک کونے میں رہتے تھے تاکہ آپ ان کے لیے اللہ سے دعا کریں ، انہوں نے کہا: «اللهم اغفر لنا وارحمنا، وآتنا فى الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار". فاستزادوه، فقال مثلها، فقال: "إن أوتيتم هذا، فقد أوتيتم خير الدنيا والآخرة» اے اللہ ! ہماری مغفرت فرما ، ہم پر رحم فرما ، ہمیں دنیا اور آخرت میں اچھائیاں دے اور ہمیں عذاب جہنم سے بچا ۔ لوگوں نے اس سے زیادہ دعا کی خواہش کی تو انہوں نے پھر یہی کہا: اور کہا کہ اگر تمہیں یہ مل گیا تو تمہیں دنیا اور آخرت کی خیر مل گئی ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 494
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)