حدیث نمبر: 481
481/616 عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " قال الله عز وجل: أنا عند ظن عبدي، وأنا معه إذا دعاني".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ عزوجل نے فرمایا : میں اپنے بندے کے اس خیال کے ساتھ ہوتا ہوں جو وہ میرے متعلق قائم کر لیتا ہے اور جب وہ مجھے پکارتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 481
تخریج حدیث (صحيح)