حدیث نمبر: 456
456/585 عن قتادة قال: حدثنا من لقي الوفد الذين قدموا على النبي صلى الله عليه وسلم من عبد القيس – وذكر قتادة أبا نضرة- عن أبي سعيد الخدري قال النبي صلى الله عليه وسلم لأشج عبد القيس : "إن فيك لخصلتين يحبهما الله : الحلم والأناة".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے اس نے بیان کیا جو عبدالقیس قبیلے کے اس وفد سے ملا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ قتادہ نے ابونضرہ کا ذکر کیا ہے وہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اشج عبدالقیس سے فرمایا : ”بیشک تم میں دو ایسی خصلتیں ہیں جنہیں اللہ پسند فرماتا ہے بردباری اور تحمل مزاجی ۔ “