حدیث نمبر: 455
455/584 عن أشج عبد القيس قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : "إن فيك لخلقين يحبهما الله" قلت: وما هما يا رسول الله؟ قال: "الحلم، والحياء"، قلت: قديماً أو حديثاً؟ قال: "قديماً". قلتُ : الحمد لله الذي جبلني على خلقين أحبهما الله.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

اشج عبدالقیس سے مروی ہے ، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ”تم میں دو ایسی عادات ہیں جنہیں اللہ پسند فرماتا ہے ۔“ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! وہ کیا ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بردباری اور حیا“ ، میں نے کہا: یہ شروع سے ہیں یا نئی ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”شروع سے ہیں“ ، میں نے کہا: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے دو ایسی عادات پر پیدا کیا جنہیں اللہ پسند کرتا ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 455
تخریج حدیث (صحيح)