حدیث نمبر: 437
437/561 عن أبي هريرة: أن الأنصار قالت للنبي صلى الله عليه وسلم : "اقسم بيننا وبين إخواننا النخيل. قال: "لا": فقالوا: تكفونا المؤونة، ونشرككم في الثمرة؟ قالوا: سمعنا وأطعنا.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ہمارے اور ہمارے بھائیوں (مہاجرین ) کے درمیان یہ باغات تقسیم کر دیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں“ ، اس پر انصار نے کہا: آپ ہم پر اخراجات کی کفایت کریں ہم آپ کو پھل میں حصہ دار بنائیں گے ۔ انہوں نے عرض کیا : ( بہت اچھا) ہم نے سنا اور اطاعت کی ۔