حدیث نمبر: 434
434/557 عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "يُحشر المتكبرون يوم القيامة أمثال الذر في صورة الرجال، يغشاهم الذُلُّ من كل مكان، يُساقون إلى سجن من جهنم يسمى: بُولَس تعلوهم نار الأنيار، ويسقون من عصارة أهل النار؛ طينة الخبال".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قیامت کے دن متکبروں کو چیونٹیاں بنا کر مردوں کی صورت میں اٹھایا جائے گا ان پر ہر طرف سے ذلت چھائی ہو گی اور ہنکا کر انہیں دوزخ کے ایک قید خانے میں پہنچا دیا جائے گا جس کا نام بولس ہے ، ان پر دہکتی ہوئی آگ غالب آ جائے گی اور انہیں جہنمیوں کے زخموں کی پیپ پلائی جائے گی (یعنی لہوکچلو) ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 434
تخریج حدیث (حسن)