حدیث نمبر: 433
433/556 عن أبي هريرة؛ أن رجلاً أتى النبي صلى الله عليه وسلم – وكان جميلاً- فقال : حبب إلي الجمال، وأُعطيت ما ترى! حتى ما أحب أن يفوقني أحدٌ، إما قال : بشراك نعل. وإما قال: بشسعٍ أحمر. آلِكبْرُ ذاك؟ قال: "لا؛ ولكن الكبر من بطر الحق(9)، وغمطَ الناس".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا ، اور وہ خوبصورت تھا ، اس نے کہا: میرے دل میں خوبصورت بننے کی محبت ڈال دی گئی ہے ، اور مجھے یہ (جمال ) عطا بھی ہوا ہے جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں ، حتیٰ کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ کوئی شخص اس (حسن و جمال) میں مجھ سے بڑھ جائے ، یا یہ کہا کہ جوتے کے ایک تسمے کے برابر یا کہا کہ سرخ تسمے کے برابر ، کیا یہ تکبر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں ، لیکن تکبر یہ ہے کہ جو حق کو ٹھکرا دے اور لوگوں کو حقیر جانے ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 433
تخریج حدیث (صحيح)