431/544 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " احتجّت الجنة والنار – وقال سفيان أيضاً : اختصمت الجنة والنار- قالت النار: يلجني الجبارون، ويلجني المتكبرون. وقالتِ الجنة: يجلني الضعفاء، ويلجني الفقراء. قال الله تبارك وتعالى للجنة: أنت رحمتي أرحم بك من أشاء. ثم قال للنار: أنت عذابي أعذب بك من أشاء، ولكل واحدةٍ منكما ملؤها".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جنت و دوزخ کا آپس میں جھگڑا ہوا“ ، اور سفیان نے یہ بھی کہا: ”جنت دوزخ جھگڑ پڑے ۔ جہنم نے کہا: میرے اندر ظالم (اور جابر) جمع ہوں گے اور میرے اندر متکبر داخل ہوں گے اور جنت نے کہا: میرے اندر کمزور داخل ہوں گے اور میرے اندر فقراء داخل ہوں گے ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے جنت سے فرمایا : تو میری رحمت ہے میں جسے چاہوں گا تیرے ذریعے ( اس پر ) رحم کروں گا اور جہنم سے فرمایا : تو میرا عذاب ہے میں جسے چاہوں گا تیرے ذریعہ عذاب دوں گا اور تم دونوں میں سے ہر ایک کو میں نے بھرنا ہے ۔“