حدیث نمبر: 430
430/553 عن الهيثم بن مالك الطائي قال: سمعت النعمان بن بشير يقول على المنبر قال: " إن للشيطان مصالياً(4) وفخوخاً، وإن مصالي الشيطان وفخوخه: البطر(5) بأنعم الله، والفخر بعطاء الله، والكبرياء على عباد الله، واتباع الهوى في غير ذات الله".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ہیثم بن مالک طائی سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نعمان بن بشیر کو منبر پر کہتے ہوئے سنا : بیشک شیطان کے جال اور شکنجے ہوتے ہیں اور بیشک شیطان کے جال اور شکنجے اللہ کی نعمتوں پر سرکشی کرنا (مغرور ہو جانا) ہے اور اللہ کے عطیہ پر فخر کرنا ہے اور اللہ کے بندوں پر بڑائی کا اظہار کرنا اور اللہ کی ذات کو چھوڑ کر اپنی خواہشات کی اتباع کرنا ہے ۔