صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب من وصل رحمه أحبه أهله باب: جو رشتہ داری کو ملاتا ہے اس کے اہل و عیال اس سے محبت کرتے ہیں
حدیث نمبر: 43
43/58 عن ابن عمر قال: "من اتقى ربه، ووصل رحمه، نُسّىءَ في أجله، (وفي لفظ: أُنسيء له في عُمُرهِ /59) وثرى ماله، وأحبه أهله".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جو اپنے رب سے ڈرتا ہے اور رشتہ داری کو ملاتا ہے اس کی عمر کو لمبا کر دیا جاتا ہے ( اس کی موت میں تاخیر کر دی جاتی ہے ) ۔ اس کے مال میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اور اس کے گھر کے افراداس سے محبت کرتے ہیں ۔