حدیث نمبر: 428
428/550 عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " ما استكبر من أَكَلَ معه خادمه، وركب الحمار بالأسواق، واعتقل الشاة فحلبها".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے اپنے خادم کے ساتھ کھانا کھا لیا اور گدھے پر سوار ہو کر بازاروں میں چلا گیا ، اور بکری کو ٹانگوں سے جکڑ کر اس کا دودھ دوہ لیا ، اس میں تکبر نہیں ہے ۔ “