حدیث نمبر: 427
427/549 عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "من تعظم في نفسه، أو اختال في مشيته، لقي الله عز وجل وهو عليه غضبان".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے اپنی ذات کو بڑا سمجھا یا اپنی چال میں تکبر اختیار کی وہ اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضبناک ہو گا ۔ “