حدیث نمبر: 420
420/541 وعن عمرة: قيل لعائشة رضي الله عنها : ماذا كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعمل في بيته؟ قالت: " كان بشراً من البشر؛ يفلي ثوبه، ويحلب شاته".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عمرہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کام کرتے تھے ؟ کہا: آپ ان انسانوں میں سے ہی ایک انسان تھے جو اپنے کپڑے جھاڑتا اور صاف کرتا ہے اور اپنی بکری کا دودھ دوہتا ہے ۔