صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب صلة الرحم تزيد فى العمر باب: صلہ رحمی سے عمر بڑھ جاتی ہے
حدیث نمبر: 42
42/57 عن أبى هريرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " من سره أن يبسط له في رزقه، وأن ينسأ له في أثره، فليصل رحمه".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جسے یہ بات پسند ہو کہ اس کے لیے اس کے رزق میں وسعت کر دی جائے اور اس کی عمر بڑھا دی جائے اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کیا کرے ۔