حدیث نمبر: 417
417/537 عن الربيع بن عبد الله قال: ذهبت مع الحسن إلى قتادة نعودُه، فقعد عند رأسه، فسأله(1) ثم دعا له. قال: "اللهم اشفِ قلبه، واشفِ سقمه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

ربیع بن عبداللہ بیان کرتے ہیں میں حسن کے ساتھ قتادہ کی عیادت کو گیا تو وہ قتادہ کے سر کے قریب بیٹھ گئے ، پھران سے حال پوچھا: اور ان کے لیے دعا کی کہ اے اللہ ! ان کے قلب کو شفا دے اور ان کی بیماری کو دور کر دے ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 417
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)