حدیث نمبر: 414
414/534 عن أنس قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "قال الله عز وجل: إذا ابتليته بحبيبتيه- يريد عينيه – ثم صبر، عوضته الجنة ".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا : ”اللہ عزوجل نے فرمایا : جب میں بندے کو اس کی دو محبوب چیزوں یعنی دونوں آنکھوں سے آزماتا ہوں پھر وہ صبر کرتا ہے تو میں اس کو بدلے میں جنت دے دیتا ہوں ۔ “