صحيح الادب المفرد
— حصہ اول : احادیث 1 سے 249
باب صلة الرحم تزيد فى العمر باب: صلہ رحمی سے عمر بڑھ جاتی ہے
حدیث نمبر: 41
41/56 عن أنس بن مالك؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "من أحب أن يبسط له في رزقه، وأن ينسأ له في أثره(1)، فليصل رحمه".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو یہ چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں اس کے لیے وسعت کر دی جائے اور اس کے لیے اس کی عمر طویل کر دی جائے اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کیا کرے ۔“