حدیث نمبر: 404
404/519 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " ثلاث كلهن حق على كل مسلم : عيادة المريض، وشهود الجنازة، وتشميت العاطس إذا حمد الله عز وجل".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ تینوں کام ہر مسلمان پر حق ہیں ، بیمار کی عیادت کرنا، جنازے میں شرکت کرنا اور چھینکنے والے کا جواب دینا اگر اس نے الحمد للہ کہا ہو ۔ “