حدیث نمبر: 401
401/516 عن جابر قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم على أم السائب وهي تزفزف(2).فقال: "مالك؟". قالت الحمى أخزاها الله. فقال النبي صلى الله عليه وسلم : "مه، لا تسبيها؛ فإنها تُذهب خطايا المؤمن، كما يُذهب الكِيرُ خبث الحديد".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سائب کے پاس آئے وہ بخار سے کپکپا رہی تھی ، آپ نے پوچھا: ”تمہیں کیا ہوا ؟“ اس نے کہا: بخار ہے ، اللہ اس کو رسوا کرے ۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”چپ رہو، اس کو برا نہ کہو، یہ مومن کی خطاؤں کو ایسے زائل کر دیتا ہے جیسے بھٹی کی آگ لوہے کے زنگ کو ختم کر دیتی ہے ۔“