400/515 عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " من أصبح اليوم منكم صائماً؟". قال أبو بكر : أنا. قال: " من عاد منكم اليوم مريضاً" قال أبو بكر: أنا. قال: "من شهد منكم اليوم جنازة". قال أبو بكر أنا. قال: " من أطعم اليوم مسكيناً ؟". قال أبو بكر: أنا. قال مروان(1): بلغني أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم، إلا دخل الجنة".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے ؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی ہے ؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آج تم میں سے کس نے جنازے میں شرکت کی ہے ؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے ؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے ، مروان نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ (اس پر) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کسی شخص میں ایک ہی دن میں یہ سب خصلتیں جمع ہو جائیں گی تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔“