حدیث نمبر: 391
391/506 عن عطاء: "أنه رأى أم زفر – تلك المرأة – طويلة سوداء على سلم الكعبة". وعن القاسم؛ أن عائشة أخبرته؛ أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقول: "ما أصاب المؤمن فما فوقها، فهو كفارة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عطا سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک لمبی سی کالی عورت امِ زفر کو کعبہ کی سیڑھیوں پر دیکھا ۔ قاسم سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں خبر دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ مومن کو ایک کانٹا چبھتا ہے یا کوئی اس سے بڑی (چھوٹی) چیز تو وہ اس کے لیے کفارہ ہوتی ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 391
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)