حدیث نمبر: 388
388/503 عن أبي هريرة، قال: " ما من مرض يصيبني، أحب إلي من الحمى ؛ لأنها تدخل في كل عضو مني، وإن الله عز وجل يعطي كل عضو قسطه من الأجر".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عطا نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی مرض بخار سے زیادہ پسند نہیں ہے ، بخار میرے ہر عضو میں داخل ہو جاتا ہے اور اللہ ہر عضو کو اجر میں سے اس کا حصہ عطا کرتا ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 388
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)