حدیث نمبر: 379
379/493 عن سعيد قال: كنت مع سلمان- وعاد مريضاً في كندة - فلما دخل عليه قال: "أبشر؛ فإن مرض المؤمن يجعله الله له كفارة ومستعتباً(3)، وإن مرض الفاجر كالبعير عقله أهله، ثم أرسلوه، فلا يدري لم عقل ولم أرسل".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سعید سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں سلمان کے ساتھ تھا انہوں نے کندہ قبیلے کے کسی بیمار کی بیمار پرسی کی ۔ جب سلمان مریض کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: بشارت ہو ! بیشک مومن کے مرض کو اللہ (گناہوں کا) کفارہ اور ( اپنی) رضا کا سبب بنا دیتا ہے اور فاجر کا مرض ایسا ہے جیسا کہ اونٹ کو اس کے گھر والے باندھ دیتے ہیں پھر اسے چھوڑ دیتے ہیں ۔ وہ نہیں جانتا اسے کیوں باندھا گیا اور کیوں چھوڑا گیا ہے ؟