حدیث نمبر: 373
225 373/483 عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " اتقوا الظلم؛ فإن الظلم ظلمات يوم القيامة، واتقوا الشحّ؛ فإن الشحّ أهلك من كان قبلكم، وحملهم على أن سفكوا دماءهم، واستحلوا محارمهم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ظلم سے بچو ، کیونکہ ظلم قیامت کے دن تاریکی ہی تاریکی ہے ۔ اور بخل سے بچو ، کیونکہ بخل نے تم سے پہلوں کو ہلاک کر دیا ۔ اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ آپس میں خوں ریزی کریں اور انہوں نے اپنی حرام کردہ چیزوں کو حلال کر لیا ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 373
تخریج حدیث (صحيح)