حدیث نمبر: 370
370/478 عن الحارث [هو ابن لقيط] قال: كان الرجل منّا تنتج فرسه فينحرها، فيقول: أنا أعيش حتى أركب هذا؟! فجاءنا كتاب عمر: "أن أصلحوا ما رزقكم الله؛ فإن في الأمر تنفساً".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حارث ابن لقیط سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کسی کی گھوڑی بچہ دیتی تو وہ اسے مار ڈالتا اور کہتا : کیا میں اس پر سواری کرنے تک زندہ رہوں گا ؟ پھر ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا کہ جو کچھ اللہ نے تمہیں عطا کیا ہے اسے اچھی طرح رکھو ۔ بیشک اس کام میں آسانی ہے ۔