حدیث نمبر: 366
366/470 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إياكم والشح؛ فإنه أهلكَ من كان قبلكم؛ سفكوا دماءهم، وقطعوا أرحامهم، والظلم ظلمات يوم القيامة. (وإياكم والفحش، فإن الله لا يحب الفاحش المتفحش /487).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم بخل سے بچتے رہو ، بیشک اس نے تم سے پہلے والوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ انہوں نے آپس میں خوں ریزیاں کیں ، اور اپنے رشتے ناطے منقطع کیے اور ظلم قیامت کے دن بہت سے اندھیروں کا باعث ہو گا ۔ اور تم بدگوئی سے بچو ۔ بیشک اللہ فحش گوئی کرنے والے ، تکلف سے گالیاں دینے والے کو پسند نہیں کرتا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 366
تخریج حدیث (صحيح)