حدیث نمبر: 365
365/469 عن عائشة رضي الله عنها قالت: كنت على بعير فيه صعوبة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " عليك بالرفق؛ فإنه لا يكون في شيء إلا زانه، ولا ينزع من شيء إلا شانه".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں ایک ایسے اونٹ پر سوار تھی جو سرکش (ضدی) تھا اونٹ میں ذرا سختی تھی ، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم (ہمیشہ) نرمی اختیار کرو ۔ یہ صفت جس میں ہوتی ہے اسے مزین کر دیتی ہے اور جس چیز سے نکال لی جاتی ہے اسے عیب دار کر دیتی ہے ۔“