حدیث نمبر: 364
364/467 عن أبي سعيد الخدري قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أشد حياءً من العذارء في خدرها، وكان إذا كره شيئاً عرفناه في وجهه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کنواری لڑکی جو اپنے پردے میں ہو اس سے بھی زیادہ حیادار تھے ۔ جب کوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار ہوتی تھی تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے جان لیتے تھے ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 364
تخریج حدیث (صحيح)