359/462 عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت: دخل رهط من اليهود على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا: السام عليكم، قالت عائشة: ففهمتها فقلت: عليكم السام واللعنة. قالت: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " مهلاً يا عائشة! إن الله يحب الرفق في الأمر كله". فقلت: يا رسول الله! أو لم تسمع ما قالوا؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " قد قلت وعليكم".سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں کہ ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہودیوں کی ایک جماعت آئی اور انہوں نے کہا: «السَّامُ عَلَيْكُمْ» تم پر ہلاکت آئے ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں بھانپ گئی میں نے کہا: «عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ» ، کہتی ہیں : اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ٹھہرو، اے عائشہ ! بیشک اللہ سارے کاموں میں نرمی کو پسند کرتا ہے ۔“ میں نے کہا: کہ یا رسول اللہ ! کیا آپ نے سنا نہیں جو انہوں نے کہا: ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے کہہ دیا ہے : ” «وَعَلَيْكُمْ» اور تم پر بھی وہی ہو ۔“