حدیث نمبر: 358
358/461 عن أبي هريرة، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " لن ينجي أحداً منكمٌ عمل". قالوا: ولا أنت يا رسول الله! صلى الله عليه وسلم قال: " ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله منه برحمة، فسددوا وقاربوا(2) واغدوا ورُوحُوا, وشيء من الدُّلجة والقصد والقصدَ(3)، تبلغوا".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم میں سے کسی شخص کو کوئی عمل نجات نہیں دے سکتا ۔“ لوگوں نے عرض کیا : اور کیا آپ کو بھی نہیں یا رسول اللہ ! فرمایا : ”اور مجھے بھی نہیں ، مگر یہ کہ اللہ اپنی رحمت سے مجھے ڈھانپ لے ۔ اس لیے سیدھی رہ اختیار کرو ۔ آپس میں ایک دوسرے سے قریب رہو ، اور صبح کو (نیک عمل ) کرو ، شام کو کرو ، اور کسی قدر پچھلی پہر رات کو کرو اور میانہ روی اختیار کرو ، میانہ روی اختیار کرو تم منزل تک پہنچ جاؤ گے ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 358
تخریج حدیث (صحيح)