حدیث نمبر: 335
335/432 عن أبي ذر قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول : " لا يرمي رجل رجلاً [ بالفسوق](2) ولا يرميه بالكفر؛ إلا ارتدت عليه؛ إن لم يكن صاحبه كذلك".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ”کوئی آدمی کسی آدمی پر فاسق ہونے کا الزام نہ لگائے اور نہ اسے کفر کا فتوی لگائے ۔ اگر اس کا ساتھی حق دار نہ ہو تو وہی فتوی اس کے اوپر لوٹ آتا ہے ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 335
تخریج حدیث (صحيح)