حدیث نمبر: 333
333/430 عن أنس قال: لم يكن رسول الله صلى الله عليه وسلم فاحشاً، ولا لعاناً، ولا سبّاباً، كان يقول عند المعتبة: "ما له ترب جبينه"(1)؟ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن ملک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نہ فحش کلامی کرتے تھے نہ لعنتیں بھیجا کرتے تھے ، نہ گالی دیتے تھے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوتے تو فرماتے : ”اس کو کیا ہوا ہے اس کی پیشانی خاک آلود ہو ۔ “