حدیث نمبر: 327
327/424 عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " المستبان ما قالا؛ فعلى البادئ، حتى يعتدي المظلوم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”دو آدمی جب گالی گلوچ کریں تو گناہ ابتداء کرنے والے پر ہو گا جب تک کہ مظلوم زیادتی نہ کرے ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 327
تخریج حدیث (حسن صحيح)