حدیث نمبر: 326
326/423 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " المستبّانِ(1) ما قالا؛ فعلى البادئ، ما لم يعتد المظلوم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”دو آدمی گالی گلوچ کریں تو گناہ ابتدا ء کرنے والے پر ہو گا ، بشرطیکہ مظلوم (جس کو پہلے گالی دی گئی ) نے حد سے تجاوز نہ کیا ہو ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 326
تخریج حدیث (صحيح)