حدیث نمبر: 319
319/412 عن أبي الدرداء قال: " ألا أحدثكم ما هو خير لكم من الصدقة والصيام؟ صلاح ذات البين؟ ألا وإن البغضة هي الحالقة".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا میں تم سے ایسی حدیث نہ بیان کروں جو تمہارے لیے صدقہ اور روزہ سے بھی بہتر ہے ، (وہ چیز ) دو لڑنے والوں میں صلح کرا دینا ہے ۔ خبردار اور بیشک ( دونوں میں) عداوت ڈالنا ، یہ تو مونڈ دینے والی (بات) ہے ۔