حدیث نمبر: 318
318/411 عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " تفتح أبواب الجنة يوم الاثنين والخميس، فيغفر لكل عبد لا يشرك بالله شيئاً، إلا رجل كانت بينه وبين أخيه شحناء. فيقال: أنظروا هذين حتى يصطلحا".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جنت کے دروازے پیر اور جمعرات کے دن کھول دیے جاتے ہیں اور ہر اس بندے کی مغفرت کی جاتی ہے جس نے اللہ کے ساتھ شرک نہ کیا ہو ، سوائے اس شخص کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان عداوت ہو ، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے ، انہیں مہلت دے دو ، جب تک یہ باہمی صلح نہ کر لیں ۔ “

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 318
تخریج حدیث (صحيح)