حدیث نمبر: 317
317/410 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "إياكم والظن؛ فإن الظن أكذب الحديث، ولا تناجشوا(1)، ولا تحاسدوا، ولا تباغضوا، ولا تنافسوا، ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخواناً".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بدگمانی سے ہمیشہ بچو ، بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے ، اور کسی کو پھنسانے کے لیے جعلی طریقے سے ریٹ نہ لگاؤ ، آپس میں نہ جھگڑو ، نہ آپس میں حسد کرو ، نہ ایک دوسرے سے بغض کرو ، نہ اپنے آپ کو ترجیح دو منافقت اور نہ عداوت ، ایک دوسرے سے قطع تعلقی نہ کرو ، اور اللہ کے بندوں آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ ۔ “